رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدا لمالک سے ملاقات کرکے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کی
کوئٹہ ۔۔۔27، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے بلوچستان اسمبلی کے چیمبر میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سلیم اختر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ یوسف شاہوانی نے ڈاکٹر عبد المالک سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد المالک نے ایم کیوایم کی جانب سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کرنے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر اظہار بھی کیا۔