ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی وفد کے ہمراہ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر صحافیوں پر مقدمات کے اندراج کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت
جناب الطاف حسین کی جانب سے صحافی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہا رکیا
بلوچستان حکومت کا صحافیوں پر بلاجواز مقدمات کا اندراج تعجب کی بات اور حیرت انگیز ہے، یوسف شاہوانی
کوئٹہ ۔۔۔27، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی اوربلوچستان سے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سلیم اختر ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر صحافیوں پر مقدمات کے اندراج کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے صحافی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کوئٹہ زون کے ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صحافیوں پر بلاجواز مقدمات کا تعجب کی بات اور حیرت انگیز ہے لیکن ملک میں جمہوریت کی بقاء و سلامتی اور استحکام کیلئے کام کرنے والی قوتیں اے آروائی نیوز چینل کے ساتھ ہیں اور بلوچستان حکومت کے آزادی صحافت پر قدغن کے عمل کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گی ۔اس موقع پر صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے وفد کی شرکت اور یکجہتی کااظہا رکرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہا ربھی کیا۔