عمرا ن اسماعیل سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنماء سیاسی پختگی سے محروم ہیں، واسع جلیل
تحریک انصاف کراچی میں فوج کی نگرانی میں الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرتے نہیں تھکتی تھی اور ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی اسے ایک آنکھ نہیں باہ رہی ہے ۔
عمران اسماعیل آئین و قانون کو اچھی طرح پڑھ لیں تاکہ ان کی اپنی ہی باتوں پر دنیا کو جگ ہنسائی کا موقع میسر نہ آئے ، واسع جلیل
ایم کیوایم کے ہرزہ سرائی اور جھوٹے الزامات پر تعجب اور شدید حیرانگی کااظہار
کراچی ۔۔۔27، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے نجی ٹی وی چینل کود یئے گئے بپر میں ایم کیوایم کے خلاف کی گئی بے بنیاد ہرزہ سرائی اور جھوٹے الزامات پر تعجب اور شدید حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات میں ہر روز دھاندلی کا نیا شوشہ چھوڑنے والے اب اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرلیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں فوج کی زیر نگرانی انتخابات کرانے کے مطالبات کرتے نہیں تھکتی تھی اورکراچی میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی کرانے کے باوجود ایم کیوایم کے امیدواروں کی واضح اکثریت سے کامیابی تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایک آنکھ نہیں باہ رہی ہے اور وہ مسلح افواج کی زیر نگرانی بھی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ء ایم کیوایم فوبیا میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں ان کی حامی تھی جبکہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں تحریک انصاف نے ریفرنڈم میں نہ صرف حصہ لیا تھا بلکہ ان کے رہنما رکن پارلیمنٹ بھی رہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں جناب الطاف حسین نے فوج تعینات کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ آئین وقانون کے مطابق ہے اور اس پر تنقید کرنے والے دراصل کراچی اور اس کے عوام پر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا تسلط چاہتے ہیں۔ واسع جلیل نے کہاکہ عمرا ن اسماعیل سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنماء سیاسی پختگی سے محروم ہیں اور انہیں آئین و قانون کے مطابق نہ صرف باتیں کرنا سیکھنی ہیں بلکہ ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے آئین وقانون کو اچھی طرح پڑھ لیں تاکہ ان کی اپنی ہی باتوں دنیا کو جگ ہنسائی کا موقع میسر نہ آئے ۔