کے یو جے کے صدر اور مقامی روزنامہ کے سینئر صحافی جی ایم جمالی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔27، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور مقامی روزنامہ کے سینئر صحافی جی ایم جمالی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)