ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن صلاح الدین کی اہلیہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔27اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور اپر پنجاب کمیٹی راولپنڈی کے نائب صدر صلاح الدین کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)