ایم کیوایم یوکے، امریکہ،کینیڈاسمیت تمام اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران و کارکنانARY کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمہ اورصحافیوں پرتشددکے واقعات کے خلاف دنیابھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔الطاف حسین کی ہدایت
ایم کیوایم صحافی برادری پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف ہے اوروہ آزادیء صحافت کی علمبردارہے ۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔26 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے، امریکہ،کینیڈاسمیت تمام اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اے آروائی کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمہ اورصحافیوں پرتشددکے واقعات کے خلاف دنیابھر میں جہاں جہاں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں وہاں ان مظاہروں میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اورایک بارپھر ثابت کردیں کہ ایم کیوایم صحافی برادری پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف ہے اوروہ آزادیء صحافت کی علمبردارہے اورصحافی برادری کیلئے عزت واحترام کا جذبہ رکھتی ہے ۔