ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن راحیل اور ان کے کزن طاہر کی المناک شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔۔۔25اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن راحیل اوران کے کزن وایم کیوایم کے ہمدرد طاہرکو فائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کورنگی سیکٹرکے کارکن راحیل اورطاہرکی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں صبرکی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورشہادت پرغم زدہ ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ راحیل شہیداورطاہرشہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)