Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی حق و سچ کی فتح ہے، رابطہ کمیٹی


کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی حق و سچ کی فتح ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/25/2013
کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی حق و سچ کی فتح ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک سے ظلم و ستم کے خاتمے اور حق و سچ کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے
ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کو اپنی اصلاح کرلینی چاہئیے
محض الزام تراشی سے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سے عوام کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا
ضمنی انتخابات میں حق پرستوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے پر سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
کراچی: ۔۔۔25اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی پرعوام سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے جس نے ثابت کردیا کہ حق وسچ کو دبایا نہیں جاسکتا۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جوملک سے ظلم وستم کے خاتمے اورحق وسچ کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی حق وسچ کی فتح ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے مخالفین عرصہ درازسے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ، جھوٹے اوربے بنیادالزامات لگاتے رہے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں حق پرست عوام نے مخالفین کے تمام ترمنفی پروپیگنڈوں اور جھوٹے وبے بنیادالزامات کے باوجودحق پرستوں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرواکرثابت کردیاکہ عوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورایم کیو ایم کے ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جوعناصرایم کیوایم پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات عائدکرتے رہے ہیں ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی واضح کامیابی کے بعد انہیں اپنی اصلاح کرلینی چاہئیے محض الزام تراشی سے لوگوں کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی محبت کم نہیں کی جاسکتی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے جو88ء سے عام انتخابات میں حصہ لیکربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہے تاہم ایم کیوایم مخالفین ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کرنے بجائے ایم کیوایم پردھادندلی کے جھوٹے اوربے بنیادالزامات عائدکرتے رہے اور یہ مطالبات کرتے رہے کہ کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ22اگست کوکراچی میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے گئے جہاں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر،پولنگ بوتھ کے اندرہرجگہ فوج تعینات تھی تاہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے حق پرست عوام نے بھاری تعدادمیں ایم کیوایم کو ووٹ دیکرایم کیوایم کے نامزدامیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اورمخالفین کوعبرتناک شکست سے دو چار کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 1993ء میں بھی اس وقت جب ایم کیوایم کوانتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے ریاستی ہربے استعمال کیے اورایم کیوایم کوبائیکاٹ پر مجبور کیا گیاتھااس وقت بھی حق پرست عوام نے تمام ترظلم وستم کے باوجودقائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کاساتھ دیاتھا۔ رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں حق پرستوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے پر سندھ خصوصاًکراچی کے عوام سے اظہار تشکر کیا اور انہیں جیت کی مبارکبادپیش کی۔

12/26/2024 8:17:46 PM