Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ شہر میں بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر فی الفور ایکشن لے، رابطہ کمیٹی


حکومت سندھ شہر میں بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر فی الفور ایکشن لے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/25/2013
حکومت سندھ شہر میں بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر فی الفور ایکشن لے، رابطہ کمیٹی 
گینگ وار کے مسلح دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروہوں نے قتل و غارتگری، بھتہ خوری اور اغوائے برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی اور اس کے عوام دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اپنے کاروبار، زمینوں، عمر بھر کی کمائی سمیت اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں پر حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرد مہری، دہشت گردوں کو لگام اور عوام کو جان و مال کا بنیادی تحفظ فراہم نہ کرنا نہ صرف کھلا تعصب ہے بلکہ کراچی اور ملک دشمنی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گینگ وار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دینے کا روا رکھے جانے والا غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر انسانی عمل فی الفور بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہر میں سیاسی و مذہبی، بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت 
کراچی ۔۔۔25، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی قتل وغارتگری ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری ، بھتہ خوری اوراغوائے برائے تاوان کی وارداتوں پر فی الفور ایکشن لے اور شہریوں کودہشت گردوں سے جان ومال کا تحفظ فراہم کرکے اپنی بنیادی ذمہ داری اور فرض پورا کرے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں گینگ وار کے مسلح دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروہوں نے قتل و غارتگری ، بھتہ خوری اور اغوائے برائے تاوان ، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے سماج دشمن کاروائیوں کو اپناذریعہ معاش سمجھ کر شہر میں کھلے عام بدامنی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے تاہم اس تمام سنگین صورتحال کے باوجود حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پراسرار خاموشی ابھی تک ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ، گزشتہ دو روز میں ہونے والی قتل و غارتگری اور دیگر جرائم کی وارداتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرپرستی کے باعث دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر اپنے آپ کو آئین و قانون سے ماورا تصور کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گینگ وار کے دہشت گردوں نے گزشتہ شب حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اختر پر لیاری کے قریب قاتلانہ حملہ کیا جبکہ گینگ وار کے دہشت گرد ایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو بھی اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر بیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کرچکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اور اس کے عوام دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اپنے کاروبار ، زمینوں ، عمر بھر کی کمائی سمیت اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں لیکن اس پر حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرد مہری ، دہشت گردوں کو لگام نہ دینا اور عوام کو جان مال کا بنیادی تحفظ فراہم نہ کرنا نہ صرف سراسر کھلا تعصب ہے بلکہ کراچی اور ملک دشمنی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بسنے والے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غریب ومتوسط طبقے کے عوام اب زمینی حقائق کو جان گئے ہیں اور شہر میں دہشت گردی ،بھتہ خوری ، قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو اگر اسی طرح مذموم کاررائیوں کا کھلا لائسنس دے کر رکھا گیا اور ان کے خلاف عملی کارروائی نہیں کی گئی تو شہر میں حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ اور دیگراداروں پر عائد ہوگی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں سیاسی ومذہبی،بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اور شہرکو دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑنے کا روا رکھنے جانے والا غیر جمہوری ، غیر آئینی اور غیر انسانی عمل فی الفور بند کیاجائے ۔

12/26/2024 8:15:18 PM