ضمنی انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم نہ ٹھپہ لگاتی ہے نہ ہی گن پوائنٹ پر ووٹ لیتی ہے۔ الطاف حسین
مخالفین کو چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں اور حقائق سے انکار نہ کریں
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو
ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی پر جناب الطاف حسین کو حافظ طاہر اشرفی کی مبارکباد
الیکشن نے یہ حقیقت دنیا پر واضح کردی کہ ایم کیوایم پر کوئی بھی ڈینٹ نہیں ڈال سکتا۔ حافظ طاہر اشرفی
لندن ۔۔۔ 24 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات نے ایک بارپھرثابت کردیاہے کہ ایم کیوایم نہ ٹھپہ لگاتی ہے نہ ہی گن پوائنٹ پرووٹ لیتی ہے ،مخالفین کوچاہیے کہ وہ ایم کیوایم کوملنے والے اس عوامی مینڈیٹ کوتسلیم کریں اورحقائق سے انکار نہ کریں۔انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ حافظ طاہر اشرفی نے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی پرپاکستان علماء کونسل کے تمام علماء اورارکان کی جانب سے جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد پیش کی اورکہاکہ ان الیکشن نے یہ حقیقت دنیاپر واضح کردی کہ ایم کیوایم پر کوئی بھی ڈینٹ نہیں ڈال سکتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مخالفین نے عوام کوگمراہ کرنے کیلئے ایم کیوایم کے بارے میں بہت پروپیگنڈے کئے ، بہت جھوٹ بولا،ایم کیوایم کوحاصل ہونے والی انتخابی کامیابیوں کے بارے میں دھاندلی کے بہتان لگائے لیکن فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی بھرپورکامیابی سے ایک بارپھرثابت ہوگیاہے کہ ایم کیوایم کو عوام کی بھرپورتائیدوحمایت حاصل ہے اوراس کے عوامی مینڈیٹ کے خلاف پھیلائے گئے تمام پروپیگنڈوں میں کوئی حقیقت نہیں۔