ضمنی انتخابات میں فقید المثال کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب اراکین کا پاپوشنگر اور شہداء قبرستان کا دورہ
یادگار شہدائے حق پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے دعائیں
کراچی:۔۔۔۔24؍اگست2013ء
ضمنی انتخابات میں فقید المثال کامیابی حاصل کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب اراکین اسمبلی محمدعلی راشد، عبدالرؤف صدیقی، محمد حسین اورڈاکٹر ظفر کمالی نے پاپوشنگر قبرستان اورشہداء قبرستان کادورہ کیااور قائد تحریک الطاف حسین کے والدین، بھائی ناصر حسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہید، شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قبل ازیں انہوں نے حق پرست شہداء کی یادمیں تعمیرکی گئی ’’یادگارشہدائے حق‘‘ پربھی حاضری دی اورتمام حق پرست شہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی ،تحریکی کامیابی،سازشوں کے خاتمے اورملک کی سلامتی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔