تنظیم نو کیلئے جنوبی کمیٹی، ملتان اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا
ایم کیوایم ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، میاں عتیق
جنوبی پنجاب، ملتان میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب
ملتان:۔۔۔۔24؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم ہو۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کانظریہ کراچی سے نکل کرملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب زون میں ورکرز اجلاس اور تنظیم نو کیلئے جنوبی پنجاب کمیٹی، ملتان اور ڈسٹرکٹس کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے اعلان کے مو قع پر کئے گئے خطا ب کے دوران کیا ۔ جنر ل ورکز اجلاس میں صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجا ب کے انچارج سید ارشاد ظفر ،رکن فیصل فجا ج ڈار ایم کیوایم جنو بی پنجا ب ،ملتا ن ڈسٹر کٹ کمیٹیز کے ذمہ داران و کارکنا ن کی کثیر تعداد مو جود تھی ۔ میاں عتیق نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام کوچیلنج کرتے ہوئے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افرادکوملک کے اعلیٰ ایوانوں میں منتخب کروا کربھیجا تاکہ ملک سے فرسودہ نظام کاخاتمہ کیاجاسکے اوراعلیٰ ایوانوں میں غریبوں کی نمائندگی ہو۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی نے ان لوگوں کے منہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بندکردیئے ہیں جو ایم کیوایم پر دھاندلی کے جھوٹے اوربے بنیادالزامات عائد کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کراچی میں حق پرستوں کی کامیابی پرقائدتحریک الطاف حسین کو مبارکباد پیش کی اورکراچی کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔