رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کے والد اکرام الدین جمالوی کی فاتحہ سوئم
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، شعبہ جات کے ارکان اور دیگر کی شرکت
مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی، سوگواران کے صبر جمیل کیلئے دعائیں
کراچی:۔۔۔۔24؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدکے والد اکرام الدین جمالوی مرحوم کاسوئم بعدنمازظہرگلشن اقبال بلاک13-D2میں ڈاکٹرصغیراحمدکی رہائشگاہ میں ہوا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اوران کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ارکان انیس احمد قائم خانی، کنور نوید جمیل، سید امین الحق،اسلم آفریدی،خالد سلطان، کراچی تنظیمی کمیٹی ،شعبہ خواتین،حق پرست اراکین اسمبلی،نائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے شعبہ جات کے ارکان، سیکٹرز اور یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداورمرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی اور ڈاکٹر صغیراحمد اور دیگر سوگواران سے ملاقات کرکے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔