Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے مچھر کالونی کے رہائشی سابق حق پرست کونسلر میاں حسین کے صاحبزادے زین العابدین کو اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کی مذمت


گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے مچھر کالونی کے رہائشی سابق حق پرست کونسلر میاں حسین کے صاحبزادے زین العابدین کو اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 8/24/2013
گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے مچھر کالونی کے رہائشی سابق حق پرست کونسلر میاں حسین کے صاحبزادے زین العابدین کو اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
گینگ وار دہشت گردوں کی جانب سے زین العابدین کے اغواء کے بعد بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
زین العابدین شہید کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت، مقتول کی مغفرت کیلئے دعا 
لیاری میں گینگ وار دہشت گردوں نے شہر میں قتل و غارتگری، بھتہ خوری، تاجر و صنعتکاروں کے اغواء اور دستی بم حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور پولیس و انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی:۔۔۔۔24؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مچھرکالونی کے رہائشی سابق حق پرست کونسلرمیاں حسین کے صاحبزادے زین العابدین کولیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے اغواء کرنے کے بعدوحشیانہ تشددکانشانہ بناکرقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں زین العابدین کے اغواء اوربہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری میں گینگ واردہشت گردوں نے شہرمیں قتل وغارتگری،بھتہ خوری ، تاجر وصنعتکاروں کے اغواء برائے تاوان ،بم دھماکے اوردستی بم حملوں سمیت دیگرسنگین جرائم کابازارگرم کررکھاہے اوران کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اوران کے اہل خانہ سمیت معصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گینگ وارکے دہشت گردوں کی کارروائیوں سے ایک جانب شہرمیں امن امان کی صورتحال انتہائی سنگین اورناگفتہ بہ ہے جس کے باعث شہرمیں خوف وہراس کی فضاء قائم ہے جبکہ دوسری طرف بھتہ خوری،اغواء ،دستی بم حملوں سے خودکومحفوظ رکھنے کیلئے شہری کراچی سے دوسرے شہروں کارخ کررہے ہیں جس کے باعث کراچی معاشی طورپرعدم استحکام کاشکارہوکررہ گیاہے اورپولیس وانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گینگ وارکے دہشت گردوں نے زین العابدین کوچارروزقبل اسلحے کے زورپراغواء کیا تھاتاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس وانتظامیہ کواغواء کنندگان سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنے کے باوجودزین العابدین کو بازیاب نہ کرایاجاسکااورآج نیپئرتھانے کے حدود سے ان کی تشددزدہ نعش برآمدہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست کونسلر میاں حسین سمیت زین العابدین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کی مغفرت فرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطا فرمائے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے زین العابدین کے اغواء کے بعدقتل کانوٹس لیاجائے اور اغواء اورقتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

12/26/2024 8:05:42 PM