قائد تحریک الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان کئی گھنٹے طویل اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
گفتگو میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور، پاک بھارت کشیدگی، عرب ممالک میں جاری خانہ جنگی اور عالمی قوتوں کا کردار، عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساؤتھ ایشیا ریجن خصوصاً پاکستان پر پڑنے والے اثرات اور ملکی دفاع و سلامتی کے حوالہ سے قومی سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے کردار سمیت دیگر امور پر بات چیت
لندن۔۔۔24، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی سہ پہر سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین سے کئی گھنٹوں پرمحیط طویل بات چیت کی اوراہم قومی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور، پاک بھارت کشیدگی، عرب ممالک میں جاری خانہ جنگی اورعالمی قوتوں کاکردار، عالمی سطح پررونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساؤتھ ایشیاریجن خصوصاً پاکستان پر پڑنے والے اثرات اورملکی دفاع وسلامتی کے حوالہ سے قومی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کے کردارکے علاوہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات ،ضمنی الیکشن کے نتائج اور باہمی کے دیگرامورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔