Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ’’جشن فتح حق پرستی‘‘ منایا گیا


ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ’’جشن فتح حق پرستی‘‘ منایا گیا
 Posted on: 8/24/2013
ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ’’جشن فتح حق پرستی‘‘ منایا گیا
جشنِ فتحِ حق پرستی میں حق پرست عوام اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی فیملیوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب، حق پرستوں کی شاندار کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر
جشنِ فتح حق پرستی عزیز آباد سمیت قرب و جوار کی فضاء تنظیمی نغموں اور ترانوں سے گونجتی رہی، جوشیلے کارکنان اور منچلے نوجوانوں کا والہانہ رقص
نائن زیرو، خورشید ہال، لال قلعہ گراؤنڈ اور ایم پی ہاسٹل سمیت عزیز آباد کے اطراف کی عمارتوں اور گلیوں میں خوبصورت سجاوٹ، برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھالروں کی بہار
رنگا رنگ ورائٹی پروگرام میں عمر شریف، فیصل مسعود، نعیم عباس روفی، حسن جہانگیر، مراد علی مراد، خالد عمر، سہیل نجمی، عظیم خان، امجد رانا، شہزاد راہی، سندس خان، سویرا علی، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، لائبہ عارف اور حنیف راجا سمیت دیگر کی خصوصی شرکت
فنکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے حق پرستوں کی کامیابی پر الطاف حسین اور ایم کیوایم کو مبارکباد
تصاویر
کراچی:۔۔۔۔24 اگست 2013
ضمنی انتخابات 2013ء میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواران کی واضح اکثریت سے فقیدالمثال کامیابی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ23؍اگست کولال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں’’ جشن فتح حق پرستی‘‘منایاگیاجس میں حق پرست عوام اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے اپنی فیملیوں کے ہمراہ بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔جشن فتح حق پرستی کے پرجوش شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اور فکرانگیز ٹیلی فونک خطاب کیا اورقومی اسمبلی کے محمدعلی راشدحلقہ این اے254کورنگی ،عبدالرؤف صدیقی حلقہ پی ایس103نارتھ ناظم آباد،حلقہ پی ایس95اورنگی ٹاؤن محمدحسین اورحلقہ پی ایس64میرپورخاص سے کامیاب ڈاکٹرظفرکمالی کی بے مثال کامیابی پرعوام وکارکنان کومبارکبادپیش کی۔جشن فتح حق پرستی میں رنگا رنگ ورائٹی پروگرام بھی پیش کیاگیاجس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اورگلوکاروں نے پرجوش اندازمیں اپنے فن کامظاہرہ کیااورحاضرین سے زبردست دادوصول کی۔جشن فتحِ حق پرستی کے انعقاد کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اورعزیزآبادکے تاریخی لال قلعہ گراؤنڈکوپنڈال کادرجہ دیکراس میں رنگ برنگی اسپارٹ لائٹوں سے مزین اسٹیج بنایاگیاتھااسٹیج کے عقب میں لگائی گئیں اسکرین پرجلی حروف میں’’شکررب زوالجلال ۔۔۔جشن فتحِ باکمال‘‘متحدہ قومی موومنٹ تحریرتھا۔اسٹیج کے سامنے شرکاء کیلئے فرشی نشستوں کااہتمام کیا گیا تھا جہاں حق پرست بزرگ ، نوجوان،خواتین ،بچے اوربچیاں براجماں تھیں جن کاجوش وخروش قابل دیدتھااوروہ وقفے وقفے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکررہے تھے اورتنظیمی نغموں اورسندھی،پنجابی،بلوچی،پشتواورسرائیکی دھنوں پروالہانہ رقص کررہے تھے جبکہ جشن فتح حق پرستی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو، ایم پی ہاسٹل، شعبہ اطلاعات،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ اورکیم ونگ سمیت قرب وجوارکی تمام بلندعمارتوں،شاہراہوں اورچوراہوں کوبرقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اورپھول پتیوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔جشن فتح حق پرستی میں ایم کیوایم کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈمیں منعقدہ رنگارنگ ورائٹی پروگرام میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ، ٹی وی اوراسٹیج کے بے تاج بادشاہ اورمشہورومعروف کامیڈین فنکارعمر شریف اورفیصل مسعودنے کمپیئرنگ کے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیئے جبکہ گلوکارحسن جہانگیر ، نعیم عباس روفی، مرادعلی مراد، خالد عمر، محمد حسین،سہیل نجمی،عظیم خان، امجدرانا، شہزادراہی،سندس خان،سویراعلی، شبانہ کوثر،شازیہ کوثر،لائبہ عارف اور معروف کامیڈین حنیف راجا نے حیات میوزیکل بینڈ کی بجائی گئیں دھنوں پر اپنے فن کامظاہرہ کرکے حاضرین کومحظوظ کیااورضمنی انتخابات میں حق پرستوں کی فقیدالمثال کامیابی پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران وکارکنان کودل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کی۔

12/26/2024 8:21:41 PM