Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔ الطاف حسین


فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/24/2013
فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔ الطاف حسین
قدرت نے ایم کیوایم پر برسوں سے لگائے جانے والے ٹھپہ مافیا کے بیہودہ الزامات کو سراسر جھوٹ، غلط اور بے بنیاد ثابت کر دیا ہے
فوج کی موجودگی کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں نکلے اور ایم کیوایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کردیا
کوئی عدالت ایم کیوایم کو بری کرے نہ کرے اللہ کی عدالت نے ایم کیوایم کو الزامات اور بہتانوں سے بری کردیا ہے
ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں نے اپنی نشستیں ہاریں جبکہ ایم کیوایم نے نشستیں حاصل کیں
شاندار کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، شہیدوں کی قربانیوں، ساتھیوں کی محنت اور ٹیم ورک کی بدولت ہے
رابطہ کمیٹی اور تمام منتخب نمائندے تنظیمی کام کو مزید تیز کریں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سر توڑ کوششیں کریں
تمام زونوں، سیکٹروں، یونٹوں اور شعبہ جات کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو شاباش۔ نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 24 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی کردیاہے اورقدرت نے ایم کیوایم پر برسوں سے لگائے جانے والے ٹھپہ مافیاکے بیہودہ الزامات کوسراسر جھوٹ،غلط اوربے بنیادثابت کردیاہے ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے اوروہ 1988ء سے عام انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہے اورکراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی لیکن ایم کیوایم کے مخالفین نے کبھی ایم کیوایم کوحاصل ہونے والے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیااورایم کیوایم پر مسلسل یہ الزامات لگائے جاتے رہے کہ ایم کیوایم زورزبردستی اوردھاندلی سے الیکشن جیتتی ہے ،ٹھپہ لگاتی ہے ،ایم کیوایم کے مخالفین کی طرف سے یہ مطالبات کرائے جاتے رہے کہ کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 22 اگست کوکراچی میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے گئے ، پولنگ اسٹیشنوں کے باہر،پولنگ بوتھ کے اندرہرجگہ فوج تعینات تھی اوراللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اسکے
باوجودلوگ بڑی تعداد میں نکلے اورانہوں نے بھاری تعدادمیں ایم کیوایم کوووٹ دیے اورایم کیوایم کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اورمخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچارکردیا ،انتخابات میں دیگرجماعتوں نے اپنی نشستیں ہاریں جبکہ ایم کیوایم نے نشستیں حاصل کیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی کردیا ہے اور قدرت نے ایم کیوایم پر برسوں سے لگائے جانے والے ٹھپہ مافیا کے بیہودہ الزامات کوسراسر جھوٹ،غلط اوربے بنیادثابت کردیاہے اورایم کیوایم پرٹھپہ کابہتان لگانے والوں کی زبانیں بند ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی عدالت ایم کیوایم کوبری کرے نہ کرے اللہ تعالیٰ کی عدالت نے ایم کیوایم کوالزامات اوربہتانوں سے بری کردیاہے جس پر اللہ تعالیٰ کاجتناشکرادا کیاجائے کم ہے۔جناب الطا ف حسین نے ضمنی انتخابات میں شاندارکامیابی پر رابطہ کمیٹی، تمام زون، سیکٹرز، یونٹس اور الیکشن سیل سمیت تمام شعبہ جات کے ارکان اورکارکنوں کواپنازبردست خراج تحسین اورپیار پیش کیا اورکہاکہ یہ شاندارکامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ،شہیدوں کی قربانیوں، ساتھیوں کی محنت اورٹیم ورک کی بدولت ہے۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی اورتمام منتخب نمائندوں پر ذوردیاکہ وہ تنظیمی کام کومزید تیز کریں اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے سرتوڑکوششیں کریں ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سب کواپنی حفظ وامان میں رکھے اور ایم کیوایم کو سرخروئی عطا فرماتا رہے۔ 

12/26/2024 8:13:02 PM