Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں مال روڈ پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

لاہور میں مال روڈ پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/24/2013
لاہور میں مال روڈ پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے واقعہ کا فوری نوٹس لینا مثبت اور حقیقی جمہوری عمل ہے
کراچی : ۔۔24؍ اگست 2013ء 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لاہور مال روڈ پر تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے نہتے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے اس عمل کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کے حکم کو سراہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے شہبازشریف کے اس عمل کو مثبت قدم قرار دیا اور اسے حقیقی جمہوری عمل قرار دیا ہے ۔

12/26/2024 8:30:45 PM