Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن میں پی ایس 103 نارتھ ناظم آباد کی نشست سے کامیابی کے بعد حق پرست امیدوار رؤف صدیقی کا اسی حلقہ کے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید کی رہائشگاہ کا دورہ

ضمنی الیکشن میں پی ایس 103 نارتھ ناظم آباد کی نشست سے کامیابی کے بعد حق پرست امیدوار رؤف صدیقی کا اسی حلقہ کے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید کی رہائشگاہ کا دورہ
 Posted on: 8/23/2013
ضمنی الیکشن میں پی ایس 103 نارتھ ناظم آباد کی نشست سے کامیابی کے بعد حق پرست امیدوار رؤف صدیقی کا اسی حلقہ کے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید کی رہائشگاہ کا دورہ 
ساجد قریشی شہید، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید اور حق پرست شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، رؤف صدیقی کی ساجد قریشی شہید کے بھائی زاہد قریشی اور دیگر سوگواران سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔23، اگست2013ء
ضمنی الیکشن 2013ء میں پی ایس 103نارتھ ناظم آباد کی نشست سے بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد حق پرست امیدواررؤف صدیقی نے پی ایس 103سے منتخب سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی شہید کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور سوگواران سے ملاقات کی۔ رؤف صدیقی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور ساجد قریشی شہید، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر رؤف صدیقی نے ساجد قریشی شہید کے بھائی زاہد قریشی اور دیگر سوگواران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن میں کراچی اور میر پور خاص کی نشستوں پر حق پرست امیدواروں کی فقیدا لمثال کامیابی ساجد قریشی شہید ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید اور حق پرست شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس تحریک میں قربانیاں دینے والے کارکنان کی ایک طویل قطار ہو اسے دنیا کی کوئی بھی سازش ختم نہیں کرسکتی اور انشاء اللہ شہداء کی لازوال قربانیوں کے سبب حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی اور ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو ان کے حقوق میسر آئیں گے۔ 

12/21/2024 5:28:03 AM