اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے دو کارکنان کے بہیمانہ قتل پر واسع جلیل کا اظہار مذمت
شہر میں قتل و غارتگری منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کا مقصد امن و امان خراب کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا ہے، واسع جلیل
پیپلز پارٹی کے کارکنان کے بہیمانہ قتل پر سوگوار لواحقین، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سے تعزیت
کراچی ۔۔۔23، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پاکستان پیپلزپارٹی کے دو کارکنان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ شہر میں قتل و غارتگری منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کا مقصد امن و امان خراب کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پیپلزپارٹی کے دوکارکنان کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے ۔ واسع جلیل نے پیپلزپارٹی کے مقتول کارکنان کے تمام سوگوار لواحقین ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں او رکارکنان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔