کورنگی میں مسلح افواج کے ٹرک پر بم دھماکے کی مذموم کاروائی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کورنگی سیکٹر یونٹ 78 کی انچارج محترمہ رقیہ یاسمین کے بھائی محمد کاشف کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔23،اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز کورنگی 5نمبر میں مسلح افواج کے ٹرک پر دہشت گردوں کے بم دھماکے کی مذموم کارروائی کی زد میں آکر ایم کیوایم شعبہ خواتین کورنگی سیکٹر یونٹ 78کی انچارج محترمہ رقیہ یاسمین کے بھائی محمد کاشف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)