ٹی وی ٹاک شوز میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسنز اور تجزیہ نگاروں کو یکسر نظر انداز کرنے پر ایم کیوایم کا اظہار افسوس
آخر ٹاک شوز، تبصروں اور تجزیوں کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگاروں، سینئر صحافیوں اور دانشوروں کو نظر انداز کیوں کیا جاتا ہے؟
آخر ٹی وی چینلز کو الیکشن کے بارے میں تبصروں اور تجزیوں کیلئے کراچی سے تجزیہ نگار کیوں نہیں ملتے؟
کسی علاقے کے لوگوں کو نظر انداز کرنے کا یہ طرز عمل کسی بھی طرح مناسب اور مثبت قرار نہیں دیا جاسکتا
ٹی وی چینلز کو اس معاملے پر اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور ایسے عمل سے گریز کرنا چاہیے جو دوریوں کو جنم دے
کراچی ۔۔۔ 23 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہء اطلاعات کے ترجمان نے ٹی وی چینلزپرہونے والے ٹاک شوزمیں کراچی سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسنزاور تجزیہ نگاروں کویکسرنظر اندازکرنے پر شدیدافسوس کیاہے۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ہم ٹی وی چینلزکے مالکان، ایڈیٹرز، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرزاوراینکرزسے سوال کرتے ہیں کہ آخر ٹاک شوز،تبصروں اورتجزیوں کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگاروں، سینئرصحافیوں ا وردانشوروں کونظراندازکیوں کیاجاتاہے؟آخرٹی وی چینلز کوالیکشن اوردیگرسیاسی معاملات کے بارے میں تبصروں اور تجزیوں کیلئے کراچی سے تجزیہ نگارکیوں نہیں ملتے؟ترجمان نے کہاکہ کسی علاقے کے لوگوں کونظراندازکرنے کا یہ طرزعمل کسی بھی طرح مناسب اورمثبت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ٹی وی چینلزکواس معاملے پر اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اورایسے عمل سے گریزکرناچاہیے جودوریوں کوجنم دے۔