ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیرا حمد کے والد اکرام الدین جمالوی کو سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔23، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کے والد اکرام الدین جمالوی کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمشید روڈ میں واقع الحمرہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر نصرت ، ناصر جمال ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین انیس قائم خانی ، عامر خان ، اسلم آفریدی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، پی آئی بی اور سوسائٹی سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔