مسلح دہشت گردوں کی مردان میں فائرنگ سے اے این پی کے رہنما گل خٹک کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت۔
حکومت گل خٹک کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے اور ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گل خٹک کے بہیمانہ قتل پر مقتول کے سوگواران ، اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔23، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی مردان میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما گل خٹک کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعہ میں گل خٹک کے جاں بحق ہونے پر مقتول کے سوگوار لواحقین ،اے این پی کے رہنماؤں او رکارکنوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گل خٹک کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے گل خٹک مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔