Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں امن کے قیام، انتہاء پسندی، دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ، قومی وحدت، قومی یکجہتی، مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کی تکمیل اور انہیں بااختیار و مؤثر بنانے لئے ہم نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


ملک میں امن کے قیام، انتہاء پسندی، دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ، قومی وحدت، قومی یکجہتی، مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کی تکمیل اور انہیں بااختیار و مؤثر بنانے لئے ہم نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 2/28/2016
ملک میں امن کے قیام، انتہاء پسندی، دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ، قومی وحدت، قومی یکجہتی، مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کی تکمیل اور انہیں بااختیار و مؤثر بنانے لئے ہم نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی پرزور مذمت کی اور آج بھی جہاں کہی ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جائے گا اور خونِ ناحق بہے گا ایم کیو ایم اس کی مذمت کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان عوامی تحریک اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف کی فراہمی کے لئے آل پارٹی کانفرنس بلائے گی تو ایم کیو ایم اس میں انکے ساتھ ہوگی، ڈاکٹر فاروق ستار
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بھلائی اور سالمیت کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں انصاف کے تقاضے مکمل نہ کئے جانے کے خلاف آل پارٹی کانفرس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے ہم آج ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
پاکستان میں عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جسکی واضح مثال ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقریر، تصویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر عائد پابندی ہے، خرم نواز گنڈا پور
جمہوری نظام میں ہر شخص کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، کسی کی زبان بندی کرنا کسی طور بھی جمہوری عمل نہیں، خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق، عبدالقادرخانزادہ اور محمد حسین و دیگر سے ملاقات 
کراچی ۔۔۔ 28؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی مؤومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق، عبدالقادرخانزادہ اور محمد حسین و دیگر سے پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے علامہ طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات کی وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور و دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی خطرات اور انتہاپسندی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ کے احاطے میں میڈیا نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی آمد پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ملاقات میں پاکستان کو درپیش موجودہ صورتحال پر تشویش کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ملاقات میں مشترکہ طور پر ملک میں امن کے قیام، انتہاء پسندی، دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے، قومی وحدت، قومی یکجہتی، مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کی تکمیل اور انہیں بااختیار و مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک کی ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی پرزور مذمت کی آج بھی جہاں کہی ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جائے گا اور خونِ ناحق بہے گا ایم کیو ایم اس کی مذمت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف کی فراہمی کے لئے آل پارٹی کانفرنس بلائے گی تو ایم کیو ایم اس میں شرکت کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہم جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بھلائی اور سالمیت کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں انصاف کے تقاضے مکمل نہ کئے جانے کے خلاف آل پارٹی کانفرس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے آج ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے اور ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا موجودہ صورتحال میں اس بات کی اہم ضرورت ہے کہ ملک کو ان خطرات سے نکالنے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین سمیت 14 افراد کی شہادت کے باجود ایف آئی آر تک نہیں کٹوانے دی گئی اور بالآخر 70 روز گرنے جانے اور آرمی چیف کی مداخلت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کاٹی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملتا نظر نہیں آرہا، پاکستان میں عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس ایک واضح مثال ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقریر، تصویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر عائد پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر شخص کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہوتا ہے اور اگر کسی کو کسی شخص کی کوئی بات ناگوار گزرے تو وہ جمہوری انداز میں اس کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے لیکن کسی کی زبان بندی کرنا کسی طور بھی جمہوری عمل نہیں۔ بعدازاں پریس بریفنگ کے اختتام پر جناب الطاف حسین کی درازئ عمر اور صحت و تندرستی اور پاکستان کی بقاء و سلامتی سمیت پاک فوج کی صرب عضب میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 



مزید تصاویر

7/19/2024 10:28:58 PM