Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں پاکستان کے تمام سیکٹروں، زونوں، اوورسیزیونٹوں میں موجود تحریکی ساتھیوں کواے پی ایم ایس او کے48 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں


میں پاکستان کے تمام سیکٹروں، زونوں، اوورسیزیونٹوں میں موجود تحریکی ساتھیوں کواے پی ایم ایس او کے48 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں
 Posted on: 6/11/2026

آج اے پی ایم ایس او کوقائم ہوئے 48 سال ہوگئے ہیں، اس 48 سالہ جدوجہد میں ہمارے ہزاروں ساتھی شہید ہوگئے جن میں میرے بھائی اوربھتیجے بھی شامل ہیں، یہ ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج تحریک کا نظریہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے اورالطاف حسین نے برسوں پہلے ملک کے نظام میں موجود جن خرابیوں کی نشاندہی کی تھی، آج پاکستان کابچہ بچہ وہی زبان بول رہا ہے جس پر میں تحریک کے تمام شہیدوں، لاپتہ ساتھیوں اوراسیرساتھیوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔
شہیدوں کی روحیں دیکھ رہی ہیں کہ آج اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں منایا جارہا ہے،وفاپرست ساتھی اے پی ایم ایس او کے پوسٹرزلگارہے ہیں، تحریک کا پیغام پھیل رہا ہے۔ میں تحریک کے ساتھیوں، ماؤں بہنوں بزرگوں سے کہتاہوں کہ اے پی ایم ایس او کے پوسٹرزپر موجود QR کوڈ کوموبائل فون سے اسکین کریں، آپ کے پاس تحریک میں شمولیت کا فارم کھل جائے گا،جس پراپنی تفصیل ڈال کرآپ تحریک میں شامل ہوسکتے ہیں۔ 
میں پاکستان کے تمام سیکٹروں، زونوں، اوورسیزیونٹوں میں موجود تحریکی ساتھیوں کواے پی ایم ایس او کے48 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اوران کی ثابت قدمی پر سلام پیش کرتا ہوں۔
میں ایم کیوایم برطانیہ کے تحریکی ساتھیوں، بہنوں اوران کی فیملیز کوسلام پیش کرتا ہوں جومجھ سے جڑے ہوئے ہیں، جوتحریکی فرائض بھی انجام دیتے ہیں، اپناوقت بھی دیتے ہیں، تحریکی پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، میں ان کی محبتوں اورعقیدتوں کوسلام پیش کرتا ہوں اوران سے کہتا ہوں کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری تحریک کوکامیابی عطافرمائے،انہیں ظلم وناانصافیوں سے نجات عطا فرمائے تاکہ میری آنے والی نسلیں آزاد فضاء میں زندگی گزارسکیں اوران پر غلامی اور خوف کے سائے ان کے سروں پر نہ منڈلاتے ہوں۔ 
الطا ف حسین
(انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں APMSOکے یوم تاسیس کے موقع پر گفتگو)
11جون  2026ء


6/11/2026 11:32:38 AM