Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افواج کے جوانوں اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پرایم کیوایم نے جشن فتح مؤخرکردیا


مسلح افواج کے جوانوں اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پرایم کیوایم نے جشن فتح مؤخرکردیا
 Posted on: 8/22/2013
مسلح افواج کے جوانوں اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر ایم کیوایم نے جشن فتح مؤخر کردیا، ایم کیوایم اعلامیہ
ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو پر جشن فتح کی تقریب منعقد کی جانی تھی
کراچی۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے دہشت گردوں کی جانب سے کورنگی میں مسلح افواج کے جوانوں اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی کا جشن فتح مؤخرکردیا ہے ۔ ایم کیوایم کے اعلامیئے کے مطابق ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں جمعرات کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر جشن فتح کے سلسلے میں تقریب منعقد کی جانی تھی ، اس سلسلے میں کراچی بھر سے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعدادایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں جمع ہورہی تھی اورجمع ہونے والے کارکنان وعوام سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کاٹیلی فون خطاب بھی متوقع تھاتاہم کورنگی میں دہشت گردوں کی جانب سے مسلح افواج کے ٹرک پر بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں فوجی جوانوں اور شہریوں کے شہید وزخمی ہونے کے المناک واقعہ پر جشن فتح اور جناب الطاف حسین کا خطاب مؤخرکردیا گیاہے۔

12/26/2024 6:19:01 AM