ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر بعدنماز جمعہ اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں
ایم کیوایم کے ذمہ داروں، منتخب نمائندوں، کارکنوں او رہمدردوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام عہدیداروں ، کارکنوں ، منتخب نمائندوں اور ہمدردوں سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں حق پرست نمائندوں کی تاریخی کامیابی پر جمعہ کی نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں حق وانصاف فراہم کرنے کی جدوجہد میں کامیابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے دیگر مذاہب کے ماننے والے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی عبادات میں حق پرستوں کی اس کامیابی پر شکرانہ ادا کریں۔