Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کوکھلے دل سے تسلیم کیاجائے، الطاف حسین


فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کوکھلے دل سے تسلیم کیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 8/22/2013
فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے، الطاف حسین
پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ان حالات میں ملک وقوم کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے
تمام جماعتیں ایک دوسرے کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے بھرپور اتحاد کا بھی مظاہرہ کریں
قائد تحریک الطاف حسین کی صدرآصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، میاں نوازشریف، اسفند یار ولی اور
دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو ان کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد
لندن۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ضمنی انتخابات 2013ء میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی اوراے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی پر انہیں زبردست مبارکبادپیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہے کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کو دل سے تسلیم کرکے ایک دوسرے کوحاصل عوامی مینڈیٹ کا کھلے دل سے احترام کیاجائے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ووزیراعظم پاکستان نوازشریف، مسلم لیگ کے تمام رہنماؤں، پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین وصدرپاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی کے تمام رہنماؤں ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی، اے این پی کے تمام رہنماؤں اور دیگر جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کو ان کی جماعت کے امیدواروں کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ پاکستان انتہائی نازک دورسے گزررہا ہے اورملک وقوم کو اندرونی وبیرونی خطرات لاحق ہیں ، ان حالات میں ملک وقوم کسی بھی قسم کی محاذآرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا وہ نہ صرف انتخابی نتائج کھلے دل سے تسلیم کریں اور ایک دوسرے کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں بلکہ ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے بھرپوراتحاد کا بھی مظاہرہ کریں۔

12/26/2024 5:58:43 AM