مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء اور بہیمانہ تشدد سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132 کے کارکن کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن محمد فرید کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء اوربہیمانہ تشدد سے شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)