ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے کارکن سے رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔ 22 اگست، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن HBLیونٹ کمیٹی کے ممبر عامر حسین کے بھائی زاہد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکرئے( آمین) علا وہ ازیں ایم کیوایم لیبرڈویژن کے ا نچارج اور سینٹرل کورڈ نیشن کمیٹی نے بھی HBL یونٹ کمیٹی کے ممبرعامر حسین کے بھائی زاہد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاکرتے ہوئے ۔دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفر ت اور سو گواران کیلئے صبر جمیل عطا کرئے ( آمین)