Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

والدین کتنے ہی ضعیف کیوں نہ ہوجائیں ان کی موجودگی ہی بہت بڑا سہارا ہوتی ہے، الطاف حسین


والدین کتنے ہی ضعیف کیوں نہ ہوجائیں ان کی موجودگی ہی بہت بڑا سہارا ہوتی ہے، الطاف حسین کی رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد سے ان کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت
 Posted on: 8/22/2013
والدین کتنے ہی ضعیف کیوں نہ ہوجائیں ان کی موجودگی ہی بہت بڑا سہارا ہوتی ہے، الطاف حسین
رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد سے ان کے والد کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا ٹیلی فون پر اظہارتعزیت
لندن۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرصغیراحمد کو فون کرکے ان کے والد اکرام الدین احمد جمالوی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر صغیراحمد سے کہاکہ والدین ، نعمت خداوندی ہوتے ہیں ۔ وہ خواہ کتنے ہی ضعیف کیوں نہ ہوجائیں ان کی موجودگی ہی بہت بڑا سہارا ہوتی ہے اور ان کی دعائیں ہرمشکل اور آزمائش سے نمٹنے میں تقویت اور سہارا فراہم کرتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر صغیر سے کہاکہ مجھے آپ اور آپ کے اہل خانہ کے دکھ کا احساس ہے، میں اور تحریک کے تمام ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور مرحوم کو اپنی جواررحمت میں بلندمرتبہ عطا فرمائے ۔(آمین)

12/26/2024 6:52:27 AM