رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کے والداکرام الدین جمالوی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔۔۔22اگستء2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صیغیر احمد کے والداکرام الدین جمالوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔مرحوم کی عمر 82سال تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر صغیر احمد سمیت مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)مرحوم کے پسماند گان میں تین بیٹیاں اور دوبیٹے شامل ہیں۔