Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد حسین کے بڑے بھائی حاجی عبد الشکور کے بہیمانہ قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد حسین کے بڑے بھائی حاجی عبد الشکور کے بہیمانہ قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/21/2013
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد حسین کے بڑے بھائی حاجی عبد الشکور کے بہیمانہ قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
حاجی عبد الشکور کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے
کراچی۔۔۔۔21اگست2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے جوائنٹ انچارج زاہد حسین کے بڑے بھائی حاجی عبدالشکور کے بہیمانہ قتل پرشدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کا قتل شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرناہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی عبد الشکور کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور تمام سوگواران کویہ صدمے کوبرداشت کرنے کاحوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) دریں اثنا ء مرحوم کی نمازجنازہ جمعہ بلوچ گراؤنڈ میں جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میںKMOC کے انچارج و اراکین ، ابراہیم حیدری سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان اورعزیزو اقارب سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

12/26/2024 5:55:24 AM