سوگوار کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔21اگست2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم حیدرآباد زون ، کے کے ایف کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ بھائی کے والد مبین احمد خانزادہ ،KMOCبن قاسم سیکٹر گلشن حدید کے کارکن جبار احمد سیال کے والد اقبال احمد سیال ، ،شاہ فیصل سیکٹریونٹ109کے کارکن محمد فہیم بھائی کے والد محمد ابراہیم، ملیر سیکٹر یونٹ 95کے کارکن اظہر خان کے والدمرتضیٰ حسین خان اورشاہ فیصل سیکٹریونٹ105کے کارکن بلال سکندر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کرے۔آمین