اگر ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں توتمام مسالک اور مذاہب کے افراد کا احترام کرکے ہی ہم اپنے ملک کو نفرتوں کی آگ سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کا داؤدی بوہرہ حیدرری جماعت خانہ اور داؤدی بوہرہ جماعت کی مسجد الحکیمی کا دورہ
جماعت خانہ حیدری کے شیخ زوہیب، مسجد الحکیمی کے پیش امام یحییٰ اور بوہرہ کمیونٹی کے دیگر لوگوں سے ملاقات، قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
کراچی۔۔۔21اگست2013ء
قومی اسمبلی میں ایم کوکیو ایم کے حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے داؤدی بوہرہ جماعت خانہ حیدری اور داؤدی بوہرہ جماعت کی مسجد الحکیمی بلاک (ایف )کا دورہ کیا اور شیخ زوہیب میٹھائی والا اورپیش امام جناب یحییٰ صاحب سے ملاقات کی اورملک میں جاری دہشت گردی ،انتہا پسندی،سماجی ،معاشی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی اور بوہر ی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عبد الحسینی رتلام والا،شیخ عمران صابر،شیخ عباس ،ملا محمد علی ئی،سیفی بھائی انتریا،اسماعیل گھڑیال ،نعمان ،محمود ،مرتضیٰ اور بوہرہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آنے کا مقصد قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچانا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں تمام مسالک اور مذاہب کے افراد کا احترام کرکے ہی ہم اپنے ملک کو نفرتوں کی آگ سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے بوہرہ کمیونٹی کے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اور ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا تھا اب ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل جل کر پاکستان کو اس دہشت گردی ،انتہا پسندی اور جرائم مافیا کے چنگل سے بچاناہے۔قائد تحریک جناب الطاف حسین یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام کو خودمختار بنایا جائے اس کے لئے ضروری ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق لوکل گورنمنٹ کا نظام نافذ کیا جائے یہی اصل جمہوریت ہے ،انگریزوں کا جعلی اور آزمایہ ہوا نظام لاکر عوام کو گمراہ نہ کیا جائے بلکہ عوامی خد مت کیلئے عوامی نظام رائج کیا جائے جس کے ذریعے ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہو۔