Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وطن عزیز کا دفاع یقینی بنانے کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر دانشمندانہ فیصلے کیے جائیں، الطاف حسین


وطن عزیز کا دفاع یقینی بنانے کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر دانشمندانہ فیصلے کیے جائیں، الطاف حسین
 Posted on: 8/21/2013
وطن عزیز کا دفاع یقینی بنانے کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر دانشمندانہ فیصلے کیے جائیں، الطاف حسین
سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرکے ملک دشمن قوتوں پر واضح کردیں کہ پاکستانی قوم متحد اور منظم ہے
ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ایوانوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی ہو
نائن زیرو عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔21، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے اوروقت کا تقاضا ہے کہ ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتیں ،وطن عزیز کا دفاع اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر دانشمندانہ فیصلے کریں اور قومی یکجہتی کا بھرپورمظاہرہ کرکے ملک دشمن قوتوں پر واضح کردیں کہ پاکستانی قوم متحداور منظم ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت ہے اور ایم کیوایم کے نزدیک خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ۔ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھے ، سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت تمام ایوانوں میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی ہو، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہو اور عوام کو بلاتفریق انصاف ملے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ،نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو تلقین کی کہ وہ خلق خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

12/26/2024 6:27:23 AM