چمن ریلوے اسٹیشن پر دھماکے اور اس کے نتیجے میں دو مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
چمن ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے فی الفور نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
لندن:۔۔۔21؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چمن ریلوے اسٹیشن پردھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کو کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعددمسافروں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ عوام دشمن دہشت گردملک کوغیرمستحکم اورعوام کومشتعل کرنے کیلئے عوامی مقامات،سیکوریٹی فورسز،سرکاری و نیم سرکاری دفاتراورعبادتگاہوں کوتسلسل کیساتھ دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورچمن میں ریلوے اسٹیشن پردھماکہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورزخمیوں کوجلدومکمل صحت یابی عطافرمائے۔جناب الطاف حسین صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثٓار علی اوربلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاکہ چمن دھماکے کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوردھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔