سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اب جدوجہد کیلئے تیار ہوجائیں، ناصر جمال
اگر پی پی پی بینظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی مدد لینے کو جائز سمجھتی ہے تو شہری سندھ کے عوام بھی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں شکست سے دوچار ہو کر اندرون سندھ کی جماعت بن گئی ہے
پیپلز پارٹی ہوش کے ناخن لے اب زمینی حقائق تبدیل ہوچکے ہیں، سندھ میں آبادی کا تناسب مکمل طور پر بدل چکا ہے
کراچی:۔۔۔20، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات میں بدترین شکست سے دوچارہوکرصرف اندرون سندھ تک محدودہوگئی ہے اورآج اپنی بقاء کی جنگ میں مصروف ہے۔ ان حالات میں پیپلزپارٹی نے نفرت اورتعصب کوہی اپناسہاراسمجھ رکھا ہے اسی لئے پیپلزپارٹی کی تنگ نظر صوبائی قیادت سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان غلط فہمیوں اورنفرتوں کوفروغ دینے میں مصروف ہے۔ ناصرجمال نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں پیش کیاجانیوالا بلدیاتی نظام پیپلزپارٹی کی نفرت تعصب اورعوام دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہوش کے ناخن لے اب زمینی حقائق تبدیل ہوچکے ہیں،سندھ میںآبادی کاتناسب مکمل طورپربدل چکاہے اورآج سندھ میں شہری آبادی یہاں کی دیہی آبادی سے واضح طورپرزیادہ بڑھ چکی ہے اور آج تمام اعدادوشمارہمارے اس دعویٰ کوسچ ثابت کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جب پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیربھٹوکی شہادت کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی مدد لینے کوجائزسمجھتی ہے توسندھ کے شہری علاقوں کے عوام بھی سندھ میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی مردم شماری کروانے اورپھراس مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں ہی اقوام متحدہ کے زیرنگرانی حلقہ بندیاں اورانتخابات کرنے کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب تک ہونے والی تعصب کے زیرنگرانی دھاندلی زدہ مردم شماری کے ذریعے سندھ کے شہری علاقوں کی عوام کوان کے جائزحقوق اورحق حکمرانی سے برسہابرس سے محروم رکھاگیا۔ناصرجمال نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اب جدوجہدکیلئے تیارہوجائیں۔