لیاری گینگ وار دہشت گردوں کی فائرنگ سے حسن لشکر ولیج میں دوکان پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم لیاری سیکٹر کے ہمدرد محمد رضوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پرر ابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی ۔۔۔20، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حسن لشکر ولیج لیاری میں دوکان پر بیٹھے ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے ہمدرد محمد رضوان کے بہیمانہ قتل اور فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ملازم نواب اور ایک ٹھیہ لگانے والے بچہ کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے محمد رضوان شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ٰ شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔