Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست عوام و کارکنان کا قائد تحریک محترم الطاف حسین پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش


حق پرست عوام و کارکنان کا قائد تحریک محترم الطاف حسین پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 8/20/2013
حق پرست عوام و کارکنان کا قائد تحریک محترم الطاف حسین پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیوایم یو کے ایسٹ لندن یونٹ کے کارکنان کا اہم اجلاس
لندن:۔۔20،اگست 2013ء
ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ حق پرست عوام و کارکنان کا قائد تحریک الطاف حسین پر اعتماد غیر متزلزل ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت اپنے ناپاک سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کرسکتی۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم یو کے ایسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سلیم دانش نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ حقوق کی جدوجہد کرنے والی تحریکوں کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔ ایم کیو ایم بھی اپنے قیام سے لے کر آج تک اپنے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنے کارکنان اور عوام سے دور کرنے کی ناپاک کوششیں کی گئی۔ لیکن شہیدوں کی قربانیوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر سازش بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئیاور انشاء اللہ آئندہ بھی ہر طرح کی ناپاک سازشیں اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر منفی پروپیگنڈے اور نامساعد حالات کے باوجود ایم کیوایم کے پرعزم کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور روشن خیالی کی طرف گامزن کرنے کا سفر جاری رکھیں گے۔

12/26/2024 7:32:42 AM