Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن 2013ء میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کارنر میٹنگز، پرچم کشائی اور الیکشن دفاتر کے دورے


ضمنی الیکشن 2013ء میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کارنر میٹنگز، پرچم کشائی اور الیکشن دفاتر کے دورے
 Posted on: 8/20/2013
ضمنی الیکشن 2013ء میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کارنر میٹنگز، پرچم کشائی اور الیکشن دفاتر کے دورے
ملک سے جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ایم کیوایم کا مشن و مقصد ہے، علی راشد
کراچی ۔۔۔20، اگست2013ء
ضمنی الیکشن 2013ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے254،پی ایس 95اورنگی ٹاؤن ،پی ایس 103اورپی ایس 64سے ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کارنرمیٹنگز،پرچم کشائی اورالیکشن دفاترکے دوروں کاسلسلہ آخری دن بھی جاری رہااورنامزدحق پرست امیدواران عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔حق پرست امیدواران کی جانب سے عوام سے رابطوں کے سلسلے میں منگل کے روزقومی اسمبلی کے حلقہ این اے254سے نامزدحق پرست امیدوارعلی راشد نے اپنے حلقہ انتخاب میں مردوں اور خواتین کی کارنر میٹنگزمنعقدکی اور عوامی مہم کے سلسلے میں گھرگھرجاکرعوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی عامرمعین پیرزادہ، شیراز وحید،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ کارنر میٹنگزخطاب اورعوام سے گفتگومیں علی راشد نے کہاکہ ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریبوں کی حکمرانی قائم کرناایم کیوایم کامشن ومقصدہے اوراسی مشن ومقصدکولیکرایم کیوایم نے پڑھے لکھے باصلاحیت افراد کوملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجاہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست برائے خدمت ایم کیوایم کامنشورہے اورقائدتحریک الطاف حسین نے نہ صرف ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کادرس دیابلکہ عوامی خدمت کوسامنے رکھتے ہوئے ملکی سیاست میں پہلی مرتبہ عوامی خدمت کاعنصرمتعارف کرایا۔علی راشد نے کہا کہ22گست کے ضمنی انتخابات میں ثابت کردے گاکہ عوام آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے ساتھ ہیں علی راشدنے عوام سے اپیل کی کہ وہ 22اگست کوانتخابی نشان’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرمخالفین کی سازشوں کوناکام بنادیں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین پراپنے اعتماد کااظہارکریں۔ بعدازاں انہوں نے حلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پرپرچم کشائی اورانتخابی الیکشن دفاترکے دورے بھی کیے ۔

12/21/2024 5:00:40 AM