Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

11مئی کی طرح 22 اگست کا دن بھی انشا اللہ حق پرستوں کی فتح کا دن ہوگا۔ عبد الرؤف صدیقی


11مئی کی طرح 22 اگست کا دن بھی انشا اللہ حق پرستوں کی فتح کا دن ہوگا۔ عبد الرؤف صدیقی
 Posted on: 8/20/2013
11مئی کی طرح 22 اگست کا دن بھی انشا اللہ حق پرستوں کی فتح کا دن ہوگا۔ عبد الرؤف صدیقی
22اگست کو عوام الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کے لئے گھروں سے باہر آئیں گے
ایم کیوایم کی تمام تر کامیابیاں شہیدوں کے مرہون منت ہیں اور ساجد قریشی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
PS-103نارتھ ناظم آبادمیں پر ہجوم کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی۔۔۔۔20اگست2013
سندھ اسمبلی کے حلقہ PS-103 نارتھ ناظم آباد کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار عبدالرؤف صدیقی نے کہا ہے کہ حق پرستوں نے ہمیشہ اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ اہلیاں کراچی گذشتہ کئی برسوں سے حق پرستوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کراتے رہے ہیں اور 22اگست کو بھی PS-103کے عوام بلا تفریق رنگ و نسل ، زبان و قومیت اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر جناب الطاف کے نامزد امید وار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد ،چاندنی چوک ،اورنگ آباداور ناظم آبادمیں منعقدہ پرہجوم کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ اہلیان نارتھ ناظم آباد نے ہمیشہ سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ منتخب ہونے والے نمائندگان بھی جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عوامی خدمت کیلئے ہر لمحہ تیار رہے ہیں ۔ اور انشااللہ آئندہ بھی اسی خدمت کے جذبے کے تحت عوامئی خدمت میں پیش پیش رہیں گے ۔ اس موقع پرانہوں نے شہید ہونے والے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تما م تر کامیابیاں شہیدوں کے مرہون منت ہیں اور ساجد قریشی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر منتخب ارکان اسمبلی ،ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ عوام کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔دریں اثناء عبدالرؤف صدیقی نے حق پرست ارکان اسمبلی ریحان ہاشمی، شیخ صلاح الدین،خواجہ اظہارالحسن کے ہمراہ نارتھ ناظم بلاکCمیں علاقہ معززین اورآغاخان کمیونٹی کے آغارجب علی سے ملاقات کی اوران سے مسائل معلوم کیے۔

12/26/2024 7:10:25 AM