کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔20اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم مرکزی عوا می شکایتی سیل اور لیگل ایڈ کی ممبرمحترمہ کشور سلطانہ کی خالہ جمیلہ خاتون، ایم کیوا یم خیبر پختونخواہ ،ایبٹ آباد زون ضلع مانسہرہ کے زونل ممبر صمصان قریشی کے بھائی محمد اسلم ،ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی گڈاپ سیکٹر یونٹ لاسی گوٹھ کی کمیٹی کے رکن محمدمعین کے والد محمد خالد،قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ122-Aکے کارکن ندیم عثمانی کا جواں سال بیٹا منہاج عثمانی ،لانڈھی سیکٹر یونٹ5-Cکے ایڈہاک کمیٹی ممبروحید الزمان کی والدہ محترمہ مسرت بی بی اور ایلڈرز ونگ سوسائٹی سیکٹر کے ممبر سید خورشید علی کی زوجہ محترمہ شمیم بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کرے۔آمین