جام بجار خان جوکھیو کے بھانجے جام سلطان کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔20اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جوکھیو برادری کے سربراہ جام بجارخان جوکھیو کے بھانجے جام سلطان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)