Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم عوامی خدمات کے جس معیار پر کام کررہی ہے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اس کے عملی کردار سے بہت دور ہیں، حق پرست امیدوار محمد حسین


ایم کیوایم عوامی خدمات کے جس معیار پر کام کررہی ہے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اس کے عملی کردار سے بہت دور ہیں، حق پرست امیدوار محمد حسین
 Posted on: 8/20/2013
ایم کیوایم عوامی خدمات کے جس معیار پر کام کررہی ہے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اس کے عملی کردار سے بہت دور ہیں، حق پرست امیدوار محمد حسین 
پی ایس 95 اورنگی ٹاؤن میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اختتامی کارنر میٹنگوں سے خطاب
22، اگست کو عوام حق پرست امیدواران کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں، محمد حسین کی اپیل
کراچی ۔۔۔20، اگست2013ء
ضمنی الیکشن پی ایس 95اورنگی ٹاؤن کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمد حسین نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم اختتام کردیا ۔ اختتامی انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا اور عوامی مہم کے سلسلے میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین نے کہاکہ ایم کیوایم عوامی خدمات کے جس معیار پر کام کررہی ہے تک دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اس کے عملی کردارسے بہت دورہیں اوراس بات کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست میں آنے سے قبل خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی جو آج انسانی خدمت کے لئے اب ملک کا ایک جانا پہچانا نام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 22اگست کے ضمنی انتخابات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کئے گئے حق پرست امیدواران کو جب عوام بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے تو وہ سازشی عناصر اپنے منہ کہاں چھپائیں گے جو آج ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی عوامی مقبولیت میں کمی کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کررہے ہیں۔محمد حسین نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 22اگست کے دن بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلیں اور ضمنی الیکشن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ثابت کردیں کہ وہ آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔

12/21/2024 4:44:15 AM