خیر پور ٹھیری میرواہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کے حادثہ میں 5افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔20، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی آنیوالی مسافر بس کے خیر پور ٹھیری میرواہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ میں 5افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمین)