ہندوؤں کے تہوار ’’رکھشا بندھن ‘‘ کے موقع پر ہندو برادری کو الطاف حسین کی دلی مبارکباد
رکھشا بندھن ہندو برادری کیلئے انتہائی عزت و احترام کا تہوار ہے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔19، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہندو ؤں کے تہوار ’’رکھشا بندھن ‘‘کے موقع پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’رکھشا بند ھن ‘‘ ہندو برادری کیلئے انتہائی عز ت و احترام کا تہوار ہے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مذہبی تہوار کا نہ صرف احترام کریں بلکہ غیر مسلموں کو بھی آئین، قانون اور اسلام کے مطابق ان کے حقوق فراہم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ رکھشا بندھن کے تہوار پر ہندو برادری کی بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر دھاگہ باندھ کر بھائی سے یہ عہد لیتی ہیں کہ وہ اپنی آخری سانس تک اپنی بہن اور اس کے سہاگ کی حفاظت کریں گے اور ہر پل خوشیاں دیں گے جبکہ ہندو برادری کی بہنیں بھی اس تہوار پراپنے بھائیوں کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعا گو رہتی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر ہندو برادری کو رکھشا بندھن کے تہوار کی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ایم کیوایم تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں اوران کے مذہبی تہوار کا دل سے احترام کرتی ہے لہٰذا ہندو برادری کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان اس تہوار پر ملک کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا ئیں کریں۔