ضمنی انتخابات 2013ء کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام منعقدہونے والے جلسوں کی جھلکیاں
*۔۔۔ضمنی انتخابات 2013ء کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام میر پور خاص کے علاوہ کراچی میں کورنگی ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں جلسے منعقد کئے گئے ۔
*۔۔۔ انتخابی جلسو ں سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے بیک وقت اہم خطاب کیا جو تقریباً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا جبکہ اس دوران نامزد حق پرست امیدوارں کے ناموں کا اعلان کیا ۔
*۔۔۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آمد کا جیسے ہی اعلان کیا گیا تو حاضرین جلسہ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر زوردار تالیوں اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں ان کا پر تپاک استقبال کیا ،اس موقع پر ایم کیوایم کامشہور ترانہ ’’ساتھی ‘‘ بجایا گیا جس کا حاضرین جلسہ نے گاکر ساتھ دیا جبکہ پنڈال نعرہ الطاف ۔۔۔ جئے الطاف ،نعرہ متحدہ ۔۔۔ جئے متحدہ سے گونج اٹھا ۔
*۔۔۔ انتخابی جلسوں کے سلسلے میں چاروں مقام پر بڑے پنڈال بنائے گئے تھے ،جبکہ اسٹیج پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،نامزد امیداران تشریف فرما تھے ۔
*۔۔۔ چاروں مقامات کے جلسوں میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی جس میں نوجوان ،بزرگ ،خواتین اوربچے شامل تھے ۔
*۔۔۔ کورنگی کے جلسہ سے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی ، نامز د امیدوارمحمد علی راشد،اور رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ ، اورنگی ٹاؤن جلسے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی، رکن رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار محمد حسین جبکہ نارتھ ناظم آباد کے جلسہ سے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری ،معروف کامیڈین عمر شریف اور PS 103 کے نامزد امیدوار عبدالرؤف صدیقی جبکہ میر پور خاص میں PS 64کے نامزد امیدار ڈاکٹر ظفر کمالی اور زونل انچارج شبیر قائمی نے خطاب کیا۔
*۔۔۔ حاضرین جلسہ کا جوش قابل دید تھا اور وہ وقفہ وقفہ سے ایم کیوایم اور قائد تحریک کے حق میں پرزور نعرے لگارہے تھے جس سے خوبصورت سماں بن گیا ۔
جلسوں میں خواتین نے بڑی تعدد میں شرکت جبکہ انہوں نے ایم کیوایم کے پرچم کے رنگ کی چوڑیاں اور لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔
*۔۔۔ جلسہ گاہوں اور اطراف کی عمارتوں کو ایم کیوایم کے پرچموں اور برقی قمقموں کے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔جبکہ پنڈال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قدآور تصاویربھی نصب کی گئیں تھیں۔
*۔۔۔ جلسوں میں نظم وضبط مثالی تھا ، جبکہ حاضرین نے جناب الطاف حسین کا خطاب بغور سماعت کیا ۔
*۔۔۔جلسہ گاہوں میں میڈیا کے نمائندگان کیلئے خصوصی انکلوثر بنایاگیا تھا جہاں سے انہوں چاروں جلسوں کی کوریج کی ۔
*۔۔۔ جلسوں کے مقامات پر کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے ماہر ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل میڈیکل ایڈ کے کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں کے کے ایف کی ایمبولینس بھی موجود تھیں۔
*۔۔۔ انتخابی جلسوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیا ں بھی تشکیل دی گئیں تھیں جبکہ ٹریفک کنڑول کرنے کے انتظامات اے پی ایم ایس او نے سنبھالے ہوئے تھے ۔
* جلسوں میں سوشل میڈیا کے کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں لمحہ بہ لمحہ کی خبر معہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی تھیں۔