Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن 2013ء کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی اور میر پور خاص کے ایک حلقے میں بیک وقت انتخابی جلسوں کا انعقاد


ضمنی الیکشن 2013ء کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی اور میر پور خاص کے ایک حلقے میں بیک وقت انتخابی جلسوں کا انعقاد
 Posted on: 8/19/2013
ضمنی الیکشن 2013ء کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی اور میر پور خاص کے ایک حلقے میں بیک وقت انتخابی جلسوں کا انعقاد 
انتخابی جلسے ’’بااختیار عوام ۔۔۔مستحکم پاکستان ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئے جن میں مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی 
انتخابی جلسوں سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فکر انگیز اور اہم خطاب کیا ، جلسوں میں سوشل میڈیا کے کیمپس بھی لگائے گئے تھے 
جلسوں کے شرکاء کا زبردست جوش و خروش ، جلسہ گاہ میں ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں آمد ، الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں نعرے 
پی ایس 103نارتھ ناظم آباد ، پی ایس 95اورنگی ٹاؤن ، پی ایس 64میر پور خاص اور این اے 254کورنگی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن برائے 2013ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیر کے روز بڑے انتخابی جلسے ’’بااختیار عوام ۔۔۔مستحکم پاکستان ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئے جن میں مختلف قومیتوں ، برادریوں ،مسالک ، مذاہب کے نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ انتخابی جلسوں سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بیک انتہائی اہم اور فکر انگیز خطاب کیا ۔پی ایس 95اورنگی ٹاؤن میں انتخابی جلسہ عام شاداب گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی خطاب کیا ۔ پی ایس 95اورنگی ٹاؤن میں انتخابی جلسہ عام شاداب گراؤنڈ میں ہوا جس سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 95محمد حسین نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان بھی موجود تھے ۔ پی ایس 103نارتھ ناظم آباد میں انتخابی جلسہ عام نگینہ اپارٹمنٹ نزد حیدری مارکیٹ کے مقام پر ہوا جس سے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ، حق پرست سینیٹر بابر خان غوری اور نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 103رؤف صدیقی نے خطاب کیا ۔ این اے 254کورنگی میں انتخابی جلسہ عام عید گاہ گراؤنڈ کورنگی نمبر ساڑھے 3میں ہوا جس سے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ اور نامزد حق پرست امیدوار برائے این اے 254علی راشد نے خطاب کیا ۔ اسی طرح پی ایس 64میر پور خاص میں جلسہ عام مہاجر کالونی گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس سے زونل انچارج شبیر قائم خانی ، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 64میر پور خاص ڈاکٹر ظفر جمالی اور شعبہ خواتین کی انچار محترمہ عشرت نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انتخابی جلسوں کو ایم کیوایم کے پرچموں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خوبصورت تصاویر کے پورٹریٹ اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز سے سجایا گیا تھا جبکہ چاروں انتخابی جلسوں میں انتہائی دیدہ زیب اسٹیج تیار کئے گئے تھے جن پر ایک جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصویر اور دوسری جانب انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز بنے ہوئے تھے جبکہ انتخابی جلسو ں میں سوشل میڈیا کے کیمپس بھی لگے ہوئے تھے جہاں سے جلسہ گاہ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ انٹرنیٹ پراپ لوڈ کی جارہی تھی ۔انتخابی جلسوں کے شرکاء ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پرجوش انداز میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے ہیں جبکہ انتخابی جلسوں کے شرکاء نے 22اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواروں کو بھرپور اکثریت سے کامیاب کرانے کا یقین بھی دلایا ۔ انتخابی جلسوں میں سابق شہیدحق پرست ارکان سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور سید رضا حیدر شہید کے عزیز واقارب نے بھی شرکت کی ۔ انتخابی جلسوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین ٹھیک 7بجے ٹیلی فون لائن پر آئے ان کی ٹیلی فون لائن پرآمد کا اعلان ہوتے ہی چاروں جلسہ گاہ فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر ایم کیوایم کا ترانہ ’’ساتھی ‘‘ کی ریکارڈنگ بجائی گئی جس کا جلسوں کے شرکاء نے کھڑے ہوکر تالیوں اور نعروں کی گونج میں ساتھ دیا اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ 







12/21/2024 4:36:30 AM